news

آئینی ترمیم منظور کروانے کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کو اشارہ مل گیا، میڈیا رپورٹ

Published

on

حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کو آج ہی آئینی ترمیم منظور کروانے کے لیے اجازت نامہ مل گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق 26ویں اینی ترمیمی کی منظوری کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آج ترمیم منظور کروانے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کو اشارہ دے دیا ہے اور قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی نے 26 ویں ترمیم کو پیش کرنے کے حوالے سے ضمنی ایجنڈا بھی تیار کر لیا ہے ۔سپیکر اور حکومت کا اشارہ ملتے ہی یہ ضمنی ایجنڈا پارلیمان کو پیش کر دیا جائے گا ۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودہ کی منظوری کے کافی روشن امکانات موجود ہیں ۔وفاقی کابینہ کا یہ اجلاس صبح نو بجے بھی طلب کیا گیا تھا وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے اتفاق رائے کے نتیجے میں آج مجوزہ آئینی ترمیم کے اس مسودے کی منظوری دے دی جائے گی اور کابینہ کی منظوری کے بعد یہ آئینی ترمیم سینٹ اور قومی اسمبلی کو منظوری کے لیے بھیج دی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی دوپہر کے وقت طلب کیا تھا جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ باقی تمام اراکین سے آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version