news
عمران خان سے آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے طے کیے گئے وقت میں تبدیلی، بیرسٹر گوہر
جیل حکام کے مطابق آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت کے لیے پی ٹی آئی کے رہنما قائد عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کے ملاقات کے وقت کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے مطابق پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے ہفتے کی صبح نو بجے کا وقت مقرر تھا جبکہ اب وقت تبدیل کر کے ہفتہ دوپہر 12 بجے کر دیا گیا ہے جاری کردہ نئے وقت کے مطابق عمران خان سے پارٹی کے رہنماؤں کے ملاقات 12 بجے کے بعد کسی بھی وقت ہونے کی توقع ہے جس میں بانی پی ٹی آئی سے ان کے پارٹی رہنما آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری شیخ وقاص اکرم کے مطابق اڈیالہ جیل کے حکام کی طرف سے سلمان اکرم راجہ کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں ملی بیرسٹر گوہر کہ فیصلہ کے مطابق جب تک تمام نام جو ملاقات کے لیے دیے گئے ہیں کلیئر نہیں ہو جاتے ہم اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے۔
حالات کے مطابق تحریک انصاف کے پارٹی رہنماؤں نے آئینی ترمیم کے مسودے پر رہنمائی کے لیے اپنے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی درخواست دی تھی کہ مولانا کی رہائش گاہ پر یہ معاملہ حکومتی وفد کے سامنے بھی پیش کیا گیا جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اپنے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا فیصلہ ہوا پی ٹی آئی کے پانچ اراکین پر مشتمل اس وفد میں بیرسٹر گوہر بیرسٹر علی ظفر حامد رضا اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ شامل ہوں گے۔
دوسری جانب گزشتہ رات سربراہ جے یو آئی ف کے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرنے کے بعد بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مولانا کے ساتھ اتفاق رائے ہو چکا ہے اور کمیٹی نے بھی مولانا کا پیش کردہ ڈرافٹ منظور کر لیا ہے ہم آئینی ترمیم پر عمران خان سے ملاقات کرنے کے بعد ہی کوئی فائنل فیصلہ دیں گے
حکومت کی طرف سے پہلی مرتبہ ڈرافٹ دیا گیا ہے جو عامر ڈوگر کو پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں دیا گیا اس پر ہمارے اختلافات ہیں اور ہم کسی صورت بھی ایسی ترمیم نہیں چاہتے۔