news
بھارت کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لے،امریکہ
امریکہ اور برطانیہ نے برٹش کو لمبیا میں ہونے والے سکھ علیحدگی پسند اور کینیڈین شہری کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے کنیڈین حکام کے مطابق بھارتی حکومت سے منسلک ایجنٹوں پر یہ الزام عائد ہے کہ وہ ہر دیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہیں نجر طویل عرصے سے سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے مہم چلا رہے تھے جو کہ خالصتان کے نام سے ہے۔
وہ بھارت کو مطلوب تھے امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لے
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک پارلیمانی انکوائری کے دوران کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ لڑائی نہیں پیدا کرنا چاہتے تاہم بھارت نے کینیڈا کی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔
نئی دہلی نے کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لینے کی بجائے مضحکہ خیز اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔