head lines

دوسوستانویں(297 )رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 144 رنز پر ڈھیر

Published

on

دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے پاکستان کو چار وکٹس اور انگلینڈ کو 208 رنز کی ضرورت ہے یہ میچ ملتان انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہیں انگلینڈ نے چوتھے دن دو وکٹ کے نقصان پر 36 رنز سے کھیل کا آغاز کیا جبکہ ساجد خان نے ایک رن کے اضافے سے اولی پوپ کو آوٹ کر دیا 18 کے انفرادی سکور پر نعمان علی نے جو روڈ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا نعمان علی نے 78 کے مجموعے پر ہیری بروک کو ایل بی ڈبلیو کر دیا تیسرے دن کھیل کے آخری مرحلے میں پاکستان نے انگلش اوپنز کو آؤٹ کر دیا ساجد نے پہلے ہی اوور میں بین ڈکٹ کی قیمتی وکٹ حاصل کر لی تھی اور زیک کرالی کو نعمان علی نے اؤٹ کیا تھا۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز سکور کیے جبکہ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر اؤٹ ہوئی۔
دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہوئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 294 رنز کا ہدف ملا پاکستان کے سکواڈ میں کپتان شان مسعود ،سائم ایوب، عبداللہ شفیق ،سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان شامل ہیں۔
جبکہ انگلینڈ کے سکواڈ میں کپتان بین سٹوکس , زیک کرولی، بین ڈکٹ، پولی پوپ ،جو روٹ ہیری بروک ،جیمی سمتھ، بریڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version