head lines

شہباز شریف اور بلاول بھٹو، ترمیم پر منانے مولانا کے گھر پہنچ گئے، جے یو آئی ف

Published

on

جے یو آئی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمن کو منانے کی کوششوں میں رات گئے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے مولانا سے تقریبا دو گھنٹے ملاقات کی۔
دوران گفتگو مولانا نے شکوہ کیا کہ ایک جانب وہ انہیں آئینی ترمیم پر راضی کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف ان کے ارکان پارلیمنٹ کو غائب بھی کر رکھا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس طرح کرنے سے معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے پہلے آپ ہمارے سینیٹر مفتی عبدالشکور کو سامنے لائیں اس کے بعد مزید بات کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نظیر تارڑ بھی موجود تھے۔
مستند ذرائع کے مطابق سیاسی رہنماؤں کے درمیان مجوزہ آئینی ترمیم پر بھی کچھ بات چیت ہوئی تاہم کوئی واضح پیش رفت نہ ہو سکی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمن نے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے نمائندوں کو بھی کمیٹی میں شامل کرنا چاہیے۔
نیز مولانا کا یہ کہنا بھی تھا کہ ہم پوری دریا دلی سے حکومت کے ساتھ ہیں تاہم کچھ معملات ابھی بھی مشاورت کے قابل ہیں اور متفقہ ترمیم ہونی چاہیے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ان بورڈ لیا جائے۔
دوسری طرف جے یو آئی کے اندر فارورڈ بلاک بننے کی بھی اطلاعات موجود ہیں جسکی تردید ترجمان جے یو آئی نے کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version