news
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 جبکہ عالمی بازار میں 7 ڈالر کا اضافہ، آل پاکستان جیولرز ایسوسییشن
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے عالمی قیمت 2,682 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسی دوران، مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کو 24 قیراط فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہو کر 277,900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600 روپے بڑھ کر 238,254 روپے کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی۔