head lines

لائف سیونگ ڈرگز کی شدید قلت، صوبہ سندھ

Published

on

ملکی باخبر ذرائع کے مطابق ہیپاٹائٹس روبیلا ممپس اور گردوں کے امراض سے متعلق ویکسین اور ادویات کی انتہائی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
ریبیز سے بچاؤ کے لیے اینٹی ریبیز اور ٹیٹنس کے علاج کے لیے ٹیٹنس امیونو گلوبلین بھی ناپید ہو چکی ہیں۔
ماہرین کے مطابق امینو گلوبلین کو ٹیٹنس کا انفیکشن روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اگر بروقت ویکسینیشن نہ ملے تو تشنج سے 30 سے 40 فیصد تک کیسز میں موت واقع ہو جاتی ہے اینٹی ریبیز ہم امیونوگلو بلین کو ریبیز ویکسینیشن کے ساتھ دینا انتہائی ضروری ہے۔
فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسییشن چیر مین آف پاکستان تو قیر الحق نے کہا کہ اگرچہ دوا ساز ادارے مقامی طور پر کچھ ادو یات بنا رہے ہیں نیز باہر سے دوآئی امپورٹ کرنے کا مسئلہ بھی جلد ہی حل ہو جائے گا۔
دوسری جانب امپورٹرز کا کہنا ہے کہ دوائیوں کی قیمت کے متعلق ڈریپ کو لکھ دیا گیا ہے اگر قیمتیں مقرر نہیں کی جائیں گی تو امپورٹ نہیں ہو سکیں گے۔
اس سلسلے میں ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں کچھ عرصے سے لائیو سیونگ ڈرگز کی کمی ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version