news
پی ٹی آئی نے مذموم مقاصد کے لیے بچیوں کو استعمال کیا، مریم نواز
والدین جھوٹی خبر کے باعث بچیوں کے مستقبل سے پریشان ہیں۔
مریم نواز شریف نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج اور جلاو گھراو کی ناکامی کے بعد یہ خطرناک منصوبہ بنایا اور سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ پر مبنی مہم چلائی گئی اور ایسے الزامات لگائے گئے جن کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں تھا بچوں کی ذہن سازی کر کے ان کو مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا
پولیس کو رپورٹ کیا گیا کہ نجی کالج میں بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جن لوگوں پر الزامات لگائے گئے تھے ان سے تفصیلا تفتیش کی گئی ہم نے واقع کی گہرائی تک جانے کی کوشش کی واقع کی تفتیش کے لیے اسپیشل کمیٹی تشکیل دی گئی جس سے یہ بات واضح ہوئی کہ ایک جھوٹی داستان کو ایشو بنایا گیا جس بچی پر یہ الزام لگایا گیا وہ اس کالج کی نہیں ہے اور دو اکتوبر سے ہسپتال میں زیر علاج تھی ہماری کمیٹی نے مکمل تحقیقات کی ہیں ان کا اس سے شاید کوئی لنک تھا ان کو وہ آئی سی یو میں پڑی ہوئی مل گئی اور انہوں نے ریپ وکٹم بنا دیا وہ بچی ریپ وکٹم نہیں بلکہ گھٹیا سیاست اور سازش کی وکٹم ہے اس کی ماں نے مجھے یہ بھی کہا کہ اس بچی سمیت میری پانچ بیٹیاں ہیں۔
ان کی شادی کیسے ہوگی تو میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اس کی ماں میڈیا پر نہیں آنا چاہتی تھی میں اس کے بی ہاف پر یہ کہنا چاہتی ہوں کہ بچی پر یہ گھناؤنا الزام لگایا گیا بچی پاک صاف ہے
پولیس کو گمراہ کر کے ایک مہم چلانے کی کوشش کی گئی آگ بھڑکنے میں دیر نہیں لگتی اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ بچی کی بجائے پنجاب حکومت ہی کو اس کا مدعی بننا چاہیے ایف آئی اے کو درخواست دے دی گئی ہے اس کیس میں جو جو بھی انوالو ہے خواہ اس کا تعلق پی ٹی آئی سے ہو کاف لیگ سے ہو یا کسی سے بھی ان کو سامنے لایا جائے گا جو بھی ملوث ہے کریک ڈاؤن کر کے انہیں پکڑا جائے گا
ہیراسمنٹ کمیٹی کی کنوینیر زرتاج گل نے کہا کہ میں نے سٹوڈنٹس کواکسانےکی بجائے ان کے غصے کو کم کرنے کی کوشش کی۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ آپ نے اپنی ڈوبتی ہوئی سیاست کو بچانے کے لیے جو جلاؤ گھراؤ اور سازشوں کی کوشش کی ہے خیبر پختون خواہ کے منسٹر اس کو لیڈ کرتے رہے۔
میں پہلے بھی کئی مرتبہ یہ کہہ چکی ہوں کہ خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی سرکاری گاڑیوں ون ون ٹو ٹو ایمبولنسز فائر برگیڈ اور ان تمام گاڑیوں کوجو عوام کے لیے ہیں، ان سے لیس ہو کر پختون خواہ سے پنجاب اور وفاق پر حملہ اور ہوئے اللہ کا شکر ہے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایسے موقع پر جب ایس سی او ہو رہی ملک کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں میں ان لوگوں کو ایسے ہی دہشت گرد نہیں کہتی ان کی حرکتوں سے اس بچی کا جو نقصان ہوا ہے اسے کون پورا کرے گا ؟
میں نے وزیر تعلیم سے کہا کہ آپ کو تحقیقات مکمل کرنے تک کالج کی رجسٹریشن معطل نہیں کرنی چاہیے تھی گجرات میں ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے بچے کو بھی احتجاج سے جوڑ دیا گیا میں اپنی حکومت میں نا انصافی نہیں ہونے دے سکتی کچھ لوگ اقتدار میں ہوں یا اقتدار سے باہر ان کا کام ملک کا بیڑا غرق کرنا ہے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے گزارش ہے کہ ملوث افراد کو بچ کر نہ جانے دیا جائے بچی کو بدنام کرنے میں جو بھی ملوث ہے میں اس کو نہیں چھوڑوں گی اس واقعے میں ملوث افراد کو ٹریک کر لیا گیا ہے ٹریک ہونے والوں میں کچھ کا تعلق پشاور اور کچھ ملک سے باہر کے ہیں وہ اس حد تک گر چکے ہیں کہ لاشوں اور بچوں کی آڑ میں سیاست کر رہے ہیں سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے نہ کہ حیوانیت اور شیطانیت کا میں جلاؤ گھراؤ اور ورغلانے میں ملوث افراد کو نہیں چھوڑوں گی۔