news
سندھ میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام ناکام: آئی سی یو کے عملے کو بوسٹر لگائے جائیں، ماہرین
خناق کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ انفیکشن ڈزیز ہسپتال کے طبی عملے کو خناق کے بوسٹر لگائے لگائے جائیں۔
ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے مطابق سندھ انفیکشن ڈزیز ہسپتال کے طبی عملے کو خناق کے بوسٹر لگائے جا رہے ہیں چند دن قبل ہسپتال کے عملہ میں بھی خناق کا مسئلہ پیدا ہو گیا تھا
پروفیسر سعید قریشی نے کہا کہ یہ مرض بچوں کے ساتھ بالغ افراد میں بھی پیدا ہو رہا ہے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 50 فیصد طبی عملے کو خناق کے بوسٹر لگائے جا چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق سندھ میں حفاظتی ٹیکا جات پروگرام ناکام ہو چکا ہے اسے از سر نو تشکیل دے کر فعال کیا جائےگا نیز خناق ڈیل کرنے والے طبی عملے اور آئی سی یو کے عملے کو بوسٹر لگایا جائے۔