news
ہمیں کسی ایفی ڈیوٹ کی ضرورت نہیں سب سیلز ٹیکس لاء میں موجود ہے، راشد لنگڑیال
ایف پی سی سی آئی سے خطاب کرتے ہوئے ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ہم نے جو کچھ ٹیکسی مد میں اکٹھا کیا ہے وہ سب قرض میں چلا گیا ہے۔راشد لنگڑیال
ہم جانتے ہیں سنعتکار تکلیف دہ مراحل سے گزر رہا ہے لیکن ماضی کی نسبت اب حالات میں بہتری ہے امید کی جا سکتی ہے کہ دو فیصد شرح سود میں کمی واقع ہو جائے گی۔
ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ روپے کی صلاحیت کے مطابق اب بھی ٹیکس کلیکشن 2016 کی سطح پر ہے اگر پورے برس کا ٹیکس قرض میں ہی دے دیا جائے تب بھی معاملہ ٹھیک نہیں اپر لیول پر موجود ایک فیصد ٹاپ کلاس انکم ٹیکس پورا نہیں دیتی ہماری کوشش ہے کہ ٹیکس کی شرح میں مزید اضافہ نہ کیا جائے
انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی ایفی ڈیوٹ کی ضرورت نہیں سب سیلز ٹیکس لاء کے اندر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا یہ درست ہے کہ ریفنڈز پر پیسے لیے جاتے ہیں تاہم ہم ریفنڈز کو کھلی سماعت یا کیمرے کے سامنے لانے کے لیے تیار ہیں میں نے ایک افسر سے پوچھا کہ ریفنڈز کے پیسے کیسے طے ہوتے ہیں تو افسر نے بتایا جعلی ریفنڈز پر زیادہ جائز پر کم پیسے لیتے ہیں۔