news
سندھ: میٹرک اور انٹر کیلئے نئی گریڈنگ پالیسی کا نفاذ، عباس بلوچ
سیکرٹری بورڈزوجامعات عباس بلوچ کی طرف سندھ میں میٹرک اور انٹر کے لیے نئی گریڈنگ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نئ گریڈنگ پالیسی کے مطابق میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے نتائج میں نمبر اور پوزیشنز کی بجائے گریڈ دیے جائیں گے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن ختم کر کے صوبے میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر نئی گریڈنگ پالیسی کا اطلاق کیا جائے گا گریڈنگ پالیسی کا یہ اطلاق 2025 سے ہوگا۔