news
پائیدار ترقی کے لیے علاقائی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا انتہائی ضروری، وزیراعظم شہباز شریف
کنونشن سینٹر اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا آغاز ہو چکا ہے جس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے علاقائی تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔
یہ بات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
واضح رہے کہ ایس سی او اجلاس کے انعقاد کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں نیز دارالخلافہ کو مہمانوں کی آمد کے لیے بہت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اس اجلاس کے شرکاء میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ، روس کے وزیراعظم میخائل مشو ستن ،تاجکستان کے وزیراعظم خیر رسول زادہ ،کرغستان کے وزیراعظم زاپا روف بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بینکتینوف تاجکستان کے وزیراعظم گوہر رسول زادہ اور ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ ارپیوف شامل ہیں۔