head lines
مزدور کی کم از کم اجرت 37 ہزار
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 37 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی
صوبائی کابینہ کے اس اجلاس میں پالیسی ایجنڈا نہایت اہمیت کا حامل رہا جس کے تحت صوبے میں 407 پولیس اسیشنز کو براہ راست بجٹ کے علاوہ بھی ایس ایچ اوز کے لیے خصوصی فنڈ جاری کرنے کا اختیار بھی دیا گیا
فیصلے میں کہا گیا کہ صوبے میں مختلف کیٹگریز کے تھانوں کے لیے علیحدہ علیحدہ بجٹ ہوگا کراچی ڈویژن کے ایک کیٹگری 37 تھانوں کو ایک کروڑ 52 لاکھ روپے کا بجٹ ملا علاوہ ازیں ایس ایچ اوز کو ایک ماہ کے خرچے کے لیے دو لاکھ روپے کا بجٹ دیا گیا
اجلاس میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے قواعد و ضوابط میں بھی تبدیلی کی منظوری دی گئی
جس کے مطابق کمیشن آئندہ مستقبل میں خالی اسامیوں کے لیے ویٹنگ لسٹ مرتب کرے گا
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ این جی او کے تعاون سے نو ڈسپنسریاں چلائی جائیں گی جبکہ محکمہ صحت کی 731مختلف اسامیوں کو ختم کر دیا جائے گا اجلاس کے دوران یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو عوام پر جرمانہ عائد نہ کرنے دیا جائے
Pingback: اسرائیلی حملے: 22 فلسطینی جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 60 لبنانی شہید