news

رتن ٹاٹا کا86 برس کی عمر میں انتقال

Published

on

Photo: sahafat


غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق معروف بھارتی صنعت کار اور کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا ممبئی کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل تھے
86 سالہ رتن ٹاٹا پیر کے دن اسپتال میں داخل ہوئے تھے، اس وقت انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بڑھتی عمر اور طبی مسائل کے باعث اسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے
معروف بھارتی بزنس مین رتن ٹاٹا تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہوئےتھے
ان کی موت پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ رتن ٹاٹا صاحب بصیرت کاروباری شخصیت اور غیر معمولی انسان تھے، جنہوں نے بھارت کے سب سے پرانے اور معروف کاروباری اداروں میں سے ایک کو اپنی مستحکم قیادت دی۔
رتن ٹاٹا بھارت کے صنعتی شعبے کی ایک جانی پہچانی شخصیت تھے
1991 سے انہوں نے گاڑیوں اور اسٹیل کی صنعت سے منسلک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین کی حثیت سے 2012 تک اسی منصب پر اپنی خدمات انجام دیں
اس دوران انہوں نے ٹاٹا گروپ کو وسعت دی اور دیگر شعبوں میں بھی کاروبار کا آغاز کیا، ان کی لیڈر شپ میں ٹاٹا موٹرز نے ایک ایسی گاڑی بھی متعارف کروائی جسے دنیا کی سستی ترین گاڑی کا نام دیا گیا۔
2012 میں ٹاٹا گروپ کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد انہیں ٹاٹا سنز، ٹاٹا انڈسٹریز، ٹاٹا موٹرز، ٹاٹا اسٹیل اور ٹاٹا کیمیکلز کا چیئرمین ایمیریٹس بھی بنایا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version