news

ہماری ترجیح میکرو اکنامک استحکام

Published

on

Photo: sahafat


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے لیے سعودی عرب کی خدمات اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے زر مبادلہ کی مد میں پاکستان کی قابل ذکر مدد کی ہے انہوں نے
سعودی عرب کی خدمات کا اعتراف اسلام آباد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت کو بڑی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے ہم سعودی عرب کی آزادی اور خود مختاری کےخواہاں ہیں
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا سعودی عرب کے وفد کا یہ دورہ پاکستان کے ساتھ سعودیہ کی شراکت داری کا عکاس ہے
پاکستان اور سعودیہ ہمیشہ ایک دوسرے کے کام آتے ہیں جب ہم مدینہ منورہ سے واپس آئے تو ہمیں شہزادہ سلمان کی طرف سے دعوت نامہ موصول ہوا ہمارے درمیان کاروباری معاملات وہیں طے پا گئے تھے
وزیر خارجہ نے کاروباری معاملات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہم کان کنی زراعت آئی ٹی اور سکیورٹی کے شعبوں میں کافی گنجائش محسوس کرتے ہیں جس کے لیے ہم سعودی عرب کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اور وزیراعظم کی مکمل توجہ صرف معیشت پر ہے ہم کئی ایسے اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں جن کی ریاست کو سٹریٹیجک ضرورت نہیں ہماری ترجیح میکرو اکنامک استحکام کا حصول ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version