news

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

Published

on

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی ہے۔ اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 6.17 روپے، ڈیزل 10.86 روپے، مٹی کا تیل 6.32 روپے اور لائٹ ڈیزل 5.72 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پیٹرول کی نئی قیمت 269.43 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 272.77 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 2.27 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے، جس سے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 2,796.56 روپے ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version