Site icon روزنامہ صحافت

ایس سی او کے پیش نظر 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہال ،کیفے، ریسٹورنٹ بند

ایس سی او کے پیش نظر 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہال ،کیفے، ریسٹورنٹ بند

ایس سی او کے پیش نظر 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہال ،کیفے، ریسٹورنٹ بند


پاکستان کی سربراہی میں ایس سی او کا سربراہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے علاوہ مختلف ممالک کے سربراہان بھی شرکت کریں گے
پولیس ذرائع کے مطابق ایس سی او سربراہ اجلاس کے دوران اسلام آباد اور پنڈی میں سخت سکیورٹی کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی لیے سکیورٹی کے پیش نظر 12 سے 16 اکتوبر کے دوران شادی ہال کیفے ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے اس لیے پولیس حکام کی طرف سے تاجر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کے مالکان کو نو ٹسز جاری کر دیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی مزید برآں پولیس نے تاجروں اور ہوٹل کے مالکان سے شیورٹی بانڈز بھی مانگ لیے ہیں جبکہ دونوں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے

Exit mobile version