news

غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کی اپیل

Published

on

Photo: sahafat


ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے پورے خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں
گزشتہ برس سے اب تک لبنان میں اسرائیلی حملوں کے باعث 2000 سے زائد افراد مارے گئے جبکہ لبنان میں اسرائیلی حملوں کے باعث 1500 افراد گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مارے گئے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مطابق اسرائیلی فوج کی حالیہ بلو لائن میں در اندازی کے باعث لبنان مکمل طور پر جنگ کے دہانے پر ہے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے مزید کہا کہ لبنان میں جاری ہونے والی شدید ترین جنگ روکنے کا ایک موقع ابھی باقی ہے نیز ہمیں تمام ممالک کے خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version