news
لاہور میں 44 سال بعد موسلادھار بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، رین ایمرجنسی نافذ
لاہور میں 44 سال بعد موسلادھار بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ مال روڈ، فیروزپور روڈ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، اور لکشمی چوک سمیت دیگر علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ بارش سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔ دیگر شہروں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو چکا ہے۔