news

بجلی کے بلوں میں ٹیکس و صولی کے خلاف درخواست مسترد

Published

on

Photo: sahafat

سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران کراچی الیکٹرک کے وکیل نے بتایا کہ ایڈوانس ٹیکس انکم ٹیکس دینے والے صارفین پر لاگو  نہیں ہوتا درخواست گزار ٹیکس ادا کرتے ہیں تو ہم سے رابطہ کر لیتے ہیں بجلی قابل فروخت چیز ہے جس پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ تیل کی قیمتوں کے مطابق ریگولیٹ ہوتے ہیں

اس کے جواب میں عدالت نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کئی ماہ کے بعد ہوتے ہیں جبکہ اگر کوئی کرایہ دار ہے تو یہ اس کے ساتھ زیادتی ہوگی عدالت نے درخواست گزار سے پوچھا کہ فنانس ایکٹ کے تحت ٹیکس نافذ کیا جاتا ہے آپ نے فنانس ایکٹ چیلنج کیا ہے؟

بعد ازاں عدالت نے بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بعد میں جاری کی جائیگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version