news
پاکستانی اداکار سردار کمال کا انتقال، شوبز انڈسٹری سوگوار
پاکستانی اداکار سردار کمال طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور انہیں دل کا دورہ پڑنے پر اقبال ٹاؤن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔
ان کا جسد خاکی فیصل آباد روانہ کر دیا گیا ہے جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
سردار کمال کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ ان کے انتقال پر شوبز شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔