Site icon روزنامہ صحافت

عراق کی مڈ لینڈ آئل کمپنی کے ساتھ 60 لاکھ ڈالر کا معاہدہ

عراق کی مڈ لینڈ آئل کمپنی کے ساتھ 60 لاکھ ڈالر کا معاہدہ

عراق کی مڈ لینڈ آئل کمپنی کے ساتھ 60 لاکھ ڈالر کا معاہدہ


پاکستانی پٹرولیم لمیٹڈ کے ماتحت ادارے پی پی ایل ایشیا ای اینڈ پی بی وی نے عراق میں بلاک ایٹ کے لیے مڈ لینڈ آئل کمپنی ایم ڈی او
سی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا
پاکستان کی سب سے پی پی ایل پاکستان کی بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو اپنے ایک نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کمپنی کو یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہے کہ اس کے ماتحت ادارے پی پی ایل ایشیا ای اینڈ پی بی وی نے مڈ لینڈ آئل کمپنی کے ساتھ باہمی طور پر ایک سازگار معاہدہ کیا ہے
اس فیصلے سے عراق میں بلاک 8 کے لیے ایکسپلوریشن ڈیویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن سروسز کنٹریکٹ سے متعلق تمام معاملات کامیابی کے ساتھ طے پاچکے ہیں
معاہدے پر چھ اکتوبر 2024 کو بغداد عراق میں پی پی ایل ایشیا کے مینجنگ ڈائریکٹر عمران عباسی اور ایم ڈی او سی کے ڈائریکٹر جنرل محمد یاسین حسین نے باضابطہ طور پر دستخط کر دیے ہیں
معاہدے کی شرائط کے مطابق ایم ڈی او سی تیسرے فریق کے ذریعے پی پی ایل ایشیا کو چھ ملین ڈالر کی خالص ادائیگی کرے گا
کمپنی کے مطابق یہ تصفیہ عراقی حکام کے ساتھ مسلسل مذاکرات کا نتیجہ ہے
پی پی ایل کے تازہ ترین مالی نتائج کے مطابق رواں سال 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع تقریبا 19 فیصد اضافے کے ساتھ 115.48 روپے تک پہنچ گیا ہے

Exit mobile version