news

فضائی سفر پر عائد پابندی ختم

Published

on

Photo: Sahafat


غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایران نے ملکی صورتحال معمول پر آ جانے کے بعد فضائی سفر پر عائد پابندیاں ختم کر دیں
ذرائع کی رپورٹس کے مطابق ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فضائی سفر کو محفوظ قرار دے کر سفری پابندیوں کو ختم کر دیا ہے
قبل ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق تمام پروازیں پیر کی رات نو بجے تک منسوخ کر دی گئی تھیں
صورتحال سازگار ہونے پر محفوظ فضائی سفر کی یقین دہانی کے ساتھ سول ایوی ایشن نے پابندیاں اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد تمام ایئر لائنز اپنے آپریشنز کا آغاز کر سکتی ہیں
قبل ازیں ایران میں بغیر وجہ بتائے ایئر لائنز کو آپریشن روکنے کے احکامات جاری کر دیے گئے تھے ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد یہ آپریشنز بند کیے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version