news
سرغنہ سمیت 2 سوات اور 6 خوارج شمالی وزیرستان میں ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں آپریشن کیا جس کے دوران چھ خوارجی مارے گئے خوارجیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت پانچ اہلکار بھی شہید ہوئے
خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت کر رہے تھے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت کے علاوہ پانچ مزید جوان بھی شہید ہوئے
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات کے علاقے چار باغ میں بھی ایک انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ اپریشن کیا
ائی ایس پی ار کے مطابق اس انٹیلیجنس بیسڈ اپریشن میں خارجیوں کے سرغنہ عطا اللہ عرف مہران سمیت دو خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کر لیا گیا
خارجیوں کا یہ سرغنہ عطا اللہ عرف مہران علاقے میں دہشت گردی کی دیگر سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا ذرائع کے مطابق خارجی مہران سوات میں غیر ملکی قافلے کو لے جانے والی پولیس کی گاڑی پر حملے میں ملوث تھا
ذرائع کے مطابق علاقے میں خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اپریشن مسلسل جاری ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ملکی سکیورٹی فورسز ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے