news

اسلام کوٹ سے چھور تک 105 کلومیٹر لمبی ریلوے لائن کوئلے کی نقل و حمل کے لیے منظور

Published

on

Photo: sahafat


پاکستان ریلویز نے 105 کلومیٹر پر پھیلے ہوئے طویل منصوبے کی تعمیر کا ٹھیکہ دے دیا ہے جس کا مقصد کوئلہ کانوں اور پورٹ قاسم کو نئے ریلوے لنکس کے ذریعے پاکستان ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنا ہے اس منصوبے کا مقصد نقل و حمل کو بڑے پیمانے پر سہولیات سے آراستہ کرنا ہے
وفاقی سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ نے قائمہ کمیٹی برائے ریلوے اجلاس کی بریفنگ میں کہا کہ یہ منصوبہ 2025 تک مکمل ہونے کا امکان ہے منصوبے کے اخراجات سندھ اور وفاقی حکومت دونوں مل کر برداشت کریں گے
سکیورٹی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کے لیے اسپیشل پرپز وہیکل کا استعمال کیا جائے گا
سید مظہر علی شاہ نے کہا کہ اسلام کوٹ سے چھور تک 105 کلومیٹر لمبی ریلوے لائن کو ملک بھر میں کوئلے کی نقل و حمل کے لیے منظور کیا گیا ہے جس سے سستا اندھن فراہم کر کے سیمنٹ اور ٹیکسٹائل کی صنعتوں کو بھی فائدہ پہنچایا جا سکے گا منصوبے میں 105 کلومیٹر لمبے ٹریک کی تعمیر شامل ہے
مجوزہ ریلوے نیٹ ورک میں سالانہ ایک کروڑ ٹن کوئلے کی نقل و حمل کی صلاحیت موجود ہے جس سے پاکستان کی بجلی کی پیداوار درآمد شدہ کوئلے سے مقامی کوئلے پر منتقل ہوگی اور اس طرح مہنگے ایندھن کی درآمدات پر انحصار کم کیا جا سکے گا اندھن کی درآمدی لاگت میں کمی واقع ہوگی جس سے قومی خزانے کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی بچت متوقع ہے
ریلوے روٹ پر 14 پلیٹ فارم سات ریلوے اسٹیشنز کی تعمیر بھی منصوبے کے دائرہ کار میں شامل ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version