news
پی ٹی ائی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج
فیض آباد میں ہنگامہ آرائی کرنے پر پی ٹی ائی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمے میں 17 نامزد افراد کے علاوہ تقریبا ڈھائی سو نامعلوم افراد بھی شامل ہیں ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی ائی کارکنوں نے فیض آباد میں پولیس اہلکاروں اور موبائل وینز پر پتھراو کیا جس کے نتیجے میں راولپنڈی پولیس کے چار اہلکار شدید زخمی ہو گئے زخمی ہونے والوں میں عاقب جاوید محمد وقاس اسرار احمد اور عمر صغیر شامل ہیں