news
سوئٹزر لینڈ میں مریضوں کی خواہش پر زندگی ختم کرنے کے لئے نیا کیپسول تیار
سوئٹزر لینڈ میں تکلیف دہ زندگی سے نجات دلانے کے لئے ایک کیپسول تیار کیا گیا ہے جو مریض کی خواہش پر اس کی زندگی کا خاتمہ کر دے گا۔ یہ ڈیتھ پوڈ، جسے “سارکو” کہا جاتا ہے، نائٹروجن سے بھر کر مریض کو آکسیجن سے محروم کر دیتا ہے، جس کے نتیجے میں مریض بے ہوش ہو کر چند سیکنڈز میں مر جاتا ہے۔ اس متنازع کیپسول کی ایجاد ڈاکٹر فلپ نٹشیک کی ہے، جو موت کے وکیل کے طور پر جانے جاتے ہیں۔