news
جو لوگ خیبر پختون خواہ سے آ رہے ہیں وہ دھاوا بول رہے ہیں:محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ڈی-چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ساری پولیس فورس آئی جی سے لے کر جوانوں تک سب کے حوصلے بلند ہیں۔ ہم نے کل بھی درخواست کی تھی کہ ابھی جلسے جلوس نہ کیے جائیں ۔
احتجاج کرنا ان کا حق ہے اسلام آباد میں 17 تاریخ تک حساس دن ہیں ،شہر بند ہونے اور کنٹینر لگے ہونے سے کسی کو خوشی نہیں ہوتی لوگوں کو خود اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ہمیں ایسا کیوں کرنا پڑ رہا ہے۔ ساری صورتحال آپ کے سامنے ہے ہمیں اندازہ ہے کہ صبح سے پنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔
ہم ان سب سے معذرت خواہ ہیں لیکن ہمیں باہر سے آئے مہمانوں کی سکیورٹی کے لیے ضرورت ہے ،ہمیں باہر سے آئے مہمانوں کو برا تاثر نہیں دینا چاہیے ۔تاہم یہ ان کی مرضی جو لوگ بھی پروٹیسٹ کا سوچ رہے ہیں وہ ایک مرتبہ پھر سوچ لیں ویڈیوز میں دیکھ لیں جو لوگ آرہے ہیں ان کے پاس اسلحہ ہے ،جبکہ ایس پی کے سوا یہاں کسی ایک پولیس اہلکار کے پاس بھی گن نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں امید کرتا ہوں کہ وزیراعلی خیبر پختون خواہ بطور پاکستانی سوچیں گے اور پھر کوئی عمل کریں گے اگر وہ اجازت سے آتے تو جو پروٹوکول ان کا حق بنتا ہے وہ انہیں دیا جانا لیکن اب وہ دھاوا بول رہے ہیں
ہمارے اس وقت ڈیلیگیشنز ا ٓرہے ہیں ۔ایڈوانس ٹیمز آ رہی ہیں جو اپنے اپنے ہیڈ آف سٹیٹ کے لیے پہلے پہنچ رہی ہیں ،ہمیں ہر صورت ان کی سکیورٹی کی فکر ہے اس لیے ہمیں کچھ ایکسٹرا انتظامات کرنے پڑے ادر وائز آپ کے سامنے پہلے بھی پروٹسٹ ہوتے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اب تک ہم نے 63 افغانی پکڑے ہیں