news

پراویڈنٹ فنڈ شرح منافع میں کمی

Published

on

حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق یکم جولائی 2023 سے شروع ہونے والے مالی سال کے دوران مختلف قسم کے پرویڈنٹ فنڈز میں سبسکرپشنز اور بیلنس پر حاصل ہونے والے نفع کی شرح سالانہ13.97 فیصد ہوگی مالیاتی ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ قرارداد کے مطابق جنرل پرویڈنٹ فنڈ اور متعلقہ دیگر فنڈز میں سبسکرائبرز کے کریڈٹ پر موجود بیلنس اور ڈپازٹ پر 2022 اور 23 کی شرح منافع مالیاتی ڈویژن کی 19 جولائی 2023 کی قرارداد کے تحت 14.22 فیصد سالانہ کے حساب سے مقرر تھی جبکہ 2023 سے شروع ہونے والے مالی سال کے دوران مختلف پرویڈنٹ فنڈز میں سبسکرپشن اور بیلنس پر لگائے گئے منافع کی شرح 13.97 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے۔فائنانس ڈویژن کے مطابق وزارت ریلوے اور وزارت دفاع کے زیر انتظام مختلف پراویڈنٹ فنڈز میں بیلنس پر لاگو شرح منافع کے بارے میں ضروری ہدایات ان وزارتوں کی طرف سے الگ الگ دی جائیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version