Health

اینٹی ریبیز ویکسین کی قیمت میں اضافہ

Published

on

محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی وزارت میں ہونے والی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رواں مالی سال کے دوران دفاعی خدمات کے منصوبوں پر خرچ کرنے کے لیے 45 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔ای سی سی کے اجلاس میں اے ار وی کی کمی کے متعلق وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن کی سمری پر غور کے بعد اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی وفاقی جنرل ہسپتال میں استعمال ہونے والی اے ار وی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے تیار کی تھی ۔

اینٹی ریبیز ویکسین (اے ار وی) کی اس وقت اصل قیمت 891.65 روپے ہے جبکہ ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ اے ار وی کی قیمت 2126.40 اور غیر منظور شدہ کی مارکیٹ میں قیمت 1266.14 ہےای سی سی نے نیشنل انسٹیٹیوٹ اف اسلام اباد کی طرف سے تیار کی جانے والی اے ار وی کی ریل قیمت 891.65 سے بڑھا کر 1980رروپے فی یونٹ کر نے کی منظوری دے دی ہے تاکہ درآمدی اخراجات پورے کرنے کے ساتھ سرکاری ہسپتالوں میں دوائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version