news
تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کو گہرا کرنے پر بات چیت کے منتظر:شہباز شریف
وزیر اعظم پاکستان اور ان کے ہم منصب ملائشین وزیراعظم انور ابراہیم نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کی آج ہونے والی ملاقات میں مسلم کمیونٹی کو درپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا
جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی شامل ہیں وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جامع اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقے کار پر تبادل خیال کیا۔ ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے سیکٹرل ڈائیلاگ پارٹنر کے طور پر ایسوسییشن آْف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز (آسیان) کے ساتھ پاکستان کی مسلسل شمولیت کو سراہا
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کی 2025 میں ہونے والی آسیان کی آئندہ چیئرمین شپ پر بھی انہیں مبارکباد پیش کی ،ملیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان اور آسیان کے درمیان تعلقات کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی ایشیا فورم میں پاکستان کے وسیع تر کردار کی حمایت کا اظہار بھی کیا
بعد ازاں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے اپنے ملکوں کے درمیان تعاون کی تاریخ کو یاد کرتے ہوئے باہمی مفید شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے باہمی دوروں کے تبادلے اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مشترکہ ذاتی کمیشن ،دو طرفہ مشاورت اورمستقبل میں مشغولیت کو بڑھانے کے لیے دیگر طریقہ کار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی ۔بات چیت کے آغاز میں وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ وہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اور گہرا بنانے پر بات چیت کے منتظر ہیں