news
ایم ڈی کیٹ بے قاعدگیوں کے خلاف میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز طلب :سندھ ہائی کورٹ
سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج میں بیانیہ بے قاعدگیوں کے خلاف درخواست پر پورے سندھ کی میڈیکل یونیورسٹیوں سے وائس چانسلرز کو طلب کر لیا۔ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے غلط میکنزم سے لوگوں میں کرپشن اور غیر قانونی سرگرمیوں کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے۔
عدالت کی طرف سے ہدایت کی گئی کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو شفاف بنانے کے لیے آغا خان بورڈ اور آئی بی اے سے بھی مشاورت کی جائے اور ان سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے استفسار کیا جائے کہ کیا وہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لے سکتے ہیں؟
عدالت نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 190 سے زائد نمبر حاصل کرنے والی طلبہ کا ریکارڈ بھی منگوا لیا عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ سیکرٹری صحت سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز اور پی ایم سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج کو بھی طلب کیا اور ائندہ سماعت کو نو اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دیا