news

لاہور میں چھ دن کے لیے دفعہ 144 عائد:حکومت پنجاب

Published

on

محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے چھ دن کے لیے لاہور میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےاس نوٹیفکیشن کے مطابق جلسوں اجتماعات دھرنوں مظاہروں احتماعات اور اسی طرح کی دیگر سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور میں امن و امان کے قیام نیز انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے بھی ان پابندیوں کو ضروری سمجھا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی کے پیش نظر یہ دفعہ لگائی گئی ہے تاکہ دہشت گردوں کو شہر میں کنٹرول کیا جا سکے محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سفارش پر کیا گیا ہے ۔ان پابندیوں کا اطلاق تین اکتوبر سے منگل آٹھ اکتوبر تک ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version