Health
پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ صوبہ بلوچستان
بلوچستان کے ضلع زوب میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہےپاکستان میں پولیو کیسز میں پھر سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک لڑکی میں پولیو کیس کی تصدیق نیشنل پولیو ٹیسٹنگ لیبارٹری نے کی ہے لیباٹری کی تصدیق کے مطابق یہ نیا کیس جنگلی پولیو وائرس ٹائپ ون کی وجہ سے ہے ۔
این آئی ایچ کے مطابق اس سال بلوچستان میں پولیو کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے گئے جن میں 16 تصدیق شدہ واقعات پر مبنی ہیں جبکہ پاکستان بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 28 تک پہنچ چکی ہے۔ قبل ازیں سندھ میں بھی پولیو کے دو کیس رپورٹ کیے گئے ۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کے لیے علاقے کی ریفرنس لیباٹری کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ کراچی ایسٹ اور سجاول کے اضلا ع میں کیسز کی تصدیق ہوئی ہے