news

پاک بحریہ اور قطر ی بحریہ کے درمیان دوطرفہ مشق اسد البحر تھری کا انعقاد

Published

on

پاک بحریہ اور قطری میری نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں دو طرفہ مشق اسد البحر تھری کا انعقاد کیا۔ اس مشق میں قطر یمیری بحریہ کے جہاز الخور نے پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس شمشیر اور پی این ایس اسلات کے ہمراہ حصہ لیا۔دوطرفہ مشقوں کے دوران میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنز، سرچ اینڈ ریسکیو اور ایئر ڈیفنس مشقوں سمیت آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد علاقائی میری ٹائم میدان میں مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے دوران باہمی تعاون پر کام کرنا تھا۔

اسد البحر تھری جیسی دوطرفہ مشقوں کے انعقاد سے نہ صرف دونوں علاقائی بحری افواج کے درمیان مشترکہ کارروائیوں کے سلسلے میں باہمی تعاون کو بروئے کار لانے میں مدد ملے گی بلکہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔علاقائی بحری افواج کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا انعقاد بحری میدان میں روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے تاکہ خطے میں بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version