news

صوبہ پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144

Published

on

حکومت پنجاب نے ضلع فیصل آباد ،بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،میاں والی ،چنیوٹ اور جھنگ میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے،واضح رہے کہ ان اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی جلسوں دھرنوں مظاہروں اور اجتماعات سمیت ہر قسم کی احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مختلف شہروں میں کنٹینرز لگا دیے گیے ہیں جبکہ میانوالی میں رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات ہیں ۔ واضح رہے کہ بہاولپور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر پی ٹی ائی کے سو سے زائد ارکان کے خلاف مقدمہ درج کر کر لیا گیا ہے، جبکہ پانچ کارکنوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
آج پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد، بہاولپور اور میانوالی میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور میں مختلف مقامات پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں دفعہ 144 کی وجہ سے سیاسی اجتماعات ریلیوں اور جلسوں پر پابندی عائد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version