news
نادہند گان کے ذمے 30 لاکھ روپے سے زائد رقم واجب الادا: ترجمان میپکو
رحیم یار خان میں بجلی چوری کے خلاف ایک اپریشن کے دوران اہل علاقہ نے پولیس اور میپکو ٹیم پر حملہ کر دیا۔حکام کے مطابق اہل علاقہ کے مشتعل افراد نے میپکواور پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے ،لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے جبکہ میپکو ترجمان کے مطابق نادہندگان کے ذمہ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم واجب الادہ ہے ۔اس سلسلے میں حملہ اوروں کے خلاف درخواست تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔ جبکہ دوسری طرف صارفین نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ جن صارفین کے بل ادا ہو چکے ہیں ان کے بھی کنیکشن منقطع کر دیے گئےہیں