news
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں شہید، حماس کی تصدیق
ایرانی خبرایجنسی کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ان کی قیام گاہ پر قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا ہے۔
وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران گئے تھے۔ حماس نے اسماعیل ہنیہ کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اسرائیلی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا۔ ایران نے تحقیقات جلد سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔