news

سات دن کے لیے دفعہ144 نافذ،رینجرز تعینات :میانوالی

Published

on

پنجاب کے شہر میانوالی میں سات دن کے لیے رینجرز کو تعینات کرنے کے ساتھ دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ایک نوٹیفکیشن کے مطابق میانوالی میں جلسے مظاہرے دھرنے اور اس قسم کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ دفعہ 144 پر عمل درامد کا اطلاق آج یکم اکتوبر سے سات اکتوبر تک کے لیے ہے۔ رینجرز کی دو کمپنیاں یکم سے تین اکتوبر تک میا نوالی میں تعینات رہیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق میانوالی میں دہشت گردی کے پیش نظر کیا گیا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے کل میاں والی ،ملتان اور فیصل آباد میں احتجاج کا اعلان بھی کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version