news
ایف بی ار اپنا ہدف پورا نہ کر سکا، تاریخ میں توسیع
ایک ہزار آٹھ سوارب روپے کے ٹیکس اقدامات کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کو 2024-25 کی پہلی سہ مائی کے دوران 87 ارب روپے سے زائد کے بڑے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ۔موجودہ سال کی پہلی سہ مائی کے لیے مقرر کردہ 2539 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں2452 ارب روپے وصول ہوئے ستمبر کے ماہ میں 996 ارب روپے کا خالص ریوینیو اکٹھا کر کے مقرر کردہ 98 ارب روپے کا ماہانہ حدف حاصل کیا۔
رواں سال کی پہلی سہ مائی جولائی 10 ستمبر کے دوران 87 ارب روپے کا بڑا شارٹ فال ہے ایف بی ار کو اس سال کے 36 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصول ہوئے جن میں سے 13 لاکھ صفر ٹیکس دہندگان ہیں ایف بی ار نے ٹیکس کے لیے تین اشاریہ چھ ملین انکم ٹیکس گوشوارے وصول کیے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران یہ تعداد ایک اشاریہ نو ملین تھی گزشتہ سال ایف بی ار کو مجموعی طور پر 62 لاکھ گوشوارے وصول ہوئے ۔ایف بی ار نے اس سال کے دوران گوشواروں کے ساتھ ٹیکس کی مد میں 95 ہزار 708 ملین روپے وصول کیے جولائی 2023 سے اب تک رجسٹرڈ افراد کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 257 تھی جی میں چار لاکھ 97 ہزار 92 نیل فائلر شامل تھے تاہم 2024 سے اب تک رجسٹرڈ افراد کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 473 ہے جن میں 2 لاکھ37237 نیل فائلرز شامل ہیںذرائع کے مطابق حکومت نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف انفورسمنٹ اقدامات پر مشتمل ایک آرڈیننس جاری کرے گی تاکہ 2024 25 کے لیے 12915 ارب روپے کے ٹیکس وصولی کے ہدف کو پورا کیا جا سکے
وزیراعظم نے حال ہی میں ایف بی ار کے ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری دی جس میں نان فائلرز کیٹگری کے خاتمے اور نان رجسٹرڈ کاروباری اداروں کی تنظیم نو کے حوالے سے اقدامات بھی شامل کیے گئے ہیں کارپوریٹ سیکٹر اور بینکوں کی جانب سے اسے ستمبر 2024 میں ایڈوانس ٹیکس قسط بھی ادا کی جانی تھی مالی سال 2025 2024کے ابتدائی دو ماہ کے دوران ایف بی ار کو ٹیکس وصولی میں 98 ارب روپے کا بڑا شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا اور اسی عرصے کے دوران 1554 ارب روپے کے مقرر ہدف کے مقابلے میں خالص وصولی 1456ارب روپے رہی ۔
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیعی کر دی نئی جاری کردہ تاریخ 14 اکتوبر ہےانکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 214 اے کے تحت دیے جانے والے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ اف ریوینیو نے بتایا کہ جن افراد کو ٹیکس سال 2024 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ 30 ستمبر تک دی گئی تھی اب مختلف ٹریڈ باڈیز ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عام لوگوں کی درخواستوں کے پیش نظر تاریخ کو 14 اکتوبر 202 تک کے لیے بڑھا دیا گیا ہے