news

“دس لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور “کار ساز حادثہ کیس

Published

on

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے کارساز میں پیش آنے والے حادثے کی مرکزی ملزمہ نتاشاکی ضمانت انسداد منشیات کے مقدمہ میں منظور کر لی ۔سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی درخواست کارساز میں پیش انے والے حادثے کی مرکزی ملزمہ نتاشاکی جانب سے انسداد منشیات کے مقدمے میں ضمانت کے لیے دائر کی گئی تھی تاہم عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ کی درخواست منظور کر لی ۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کارساز میں پیش آنے والے حادثے کے کیس میں فریقین میں رواں ماہ کے اغاز میں معاملات طے پا گئے تھے ۔چھ ستمبر کو دوران سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کراچی شرقی کی عدالت نے کارساز کیس کی ملزمہ نتاشاکی ضمانت کی درخواست منظور کر لی تھی مقدمہ کے مدعی کے وکیل نے سماعت کے دوران نو ابجیکشن سرٹیفیکیٹ بھی عدالت میں جمع کروائے تھے جس پر عدالت نے ملزمہ کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی ۔

ملزمہ کے وکیل نے سماعت کے دوران یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمہ ایک ذہنی مریضہ ہے اگست 2005 سے زیر علاج ہے ملزمہ کے پاس یو کے کا ڈرائیونگ لائسنس بھی ہے جو کہ پاکستان میں چھ ماہ تک کار آمد ہے ہلاک ہونے والوں کہ وارثین نے اللہ کے نام پر معاف کر دیا ہے فریقین کے درمیان طے پائے جانے والے حلف نامے میں متاثرین نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور ہم نے ملزموں کو معاف کر دیا ہے وارثین نے کہا کہ ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیا جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

ہمیں ملزمہ کو ضمانت دینے میں کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں جو حادثہ ہوا وہ جان بوجھ کر نہیں تھا اور ہم یہ بات بغیر کسی دباؤ کے کہہ رہے ہیں یہ نو ابجیکشن سرٹیفیکیٹ بھی ساتھ ہے ہم نے حلف نامے میں جو کچھ کہا یہ بالکل درست ہے

حادثے کا پس منظر کچھ اس طرح سے ہے کہ 20 اگست کو کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر ایک تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سر ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد جان بحق ہو گئے تھے مرنے والوں میں عمران عارف اور آمنہ عارف باپ بیٹی تھے چا بحق ہونے والا شخص عمران عارف دکان پر پاپڑ فروخت کرتا تھا جبکہ اس کی بیٹی ایک نجی کمپنی میں ملازم تھی آمنہ کو والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر دفتر سے واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version