news
سٹیڈیمز کی اپگریڈیشن کا جائزہ اور ضروری کمیٹیوں کی تشکیل
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ایک اجلاس ہوا جس میں ائی سی سی چیمبر ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا بھرپور جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ائی سی سی چیمپینز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی نیز اس اجلاس میں فیصل آباد میں جاری چیمپینز ون ڈے کپ اور سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ ائی سی سی چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے نہ صرف کمیٹیوں کی تشکیل کی جائے بلکہ ہر کمیٹی کو اس کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی جائیں اس کام کا آغاز فوری طور پر کر دیا جائے کیونکہ دنیا کی بڑی بڑی ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں اس لیے انتظامات بے حد خوبصورت اور زبردست ہونے چاہیں ۔نیز انہوں نے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے کام کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اسٹیڈیم کا کام مقررہ وقت کے اندر اندر مکمل ہو جانا چاہیے اور کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا کمی نہیں رہنی چاہیے۔ اب گریڈیشن سے شائقین کرکٹ کا ویو بہتر ہوگا اور لوگ میچ کو بہترین طریقے سے انجوائے کر سکیں گے ۔بلا شبہ چیمپینز کپ کےمیچز میں فیصل آباد کے افراد نے جس جوش و خروش کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔ فیصل آباد میں پی ایس ایل میچ کرانے کا جائزہ بھی لیں گے۔ اجلاس میں چیئرمین کرکٹ بورڈ کے علاوہ چیف آپریٹنگ افیسر سلمان نصیر چیف فائننشل افیسر جاوید مرتضی پی سی بی کے تمام ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی