news
دما دم مست قلندر:علی امین گنڈاپور
پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی احتجاج کے لیے ریسکیو کی 25 سے زیادہ گاڑیاں صوابی میں پہنچا دی گئی جن میں فائر وہیکلز ایمبولنسز اور دیگر شامل ہیں 1122 کے 40 سے زائد اہلکار بھی ریسکیو گاڑیوں کے ساتھ ہیں ۔حکام کے مطابق ریسکیو گاڑیاں اور اہلکاروں کو ایمرجنسی خدمات کے لیے بھیجا گیا ہے ۔وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن آج راولپنڈی احتجاج میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں ۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بانی پی ٹی ائی کی ہدایت پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر درخواست واپس لے لی تھی
واضح رہے کہ بانی پی ٹی ائی نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا تھا اور انتظامیہ اور عدالتوں پر یہ بات ڈال دی تھی کہ انہوں نے ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی۔جبکہ و زیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ آگے دما دم مست قلندر ہونے والا ہے.پنجاب حکومت جو کچھ بھی کر سکتی ہے وہ کر لے، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں،تمام رکاوٹیں توڑ کر راولپنڈی پہنچیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی کو صوبے کی کوئی فکر نہیں راولپنڈی میں تماشہ لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے عظمی بخاری نے مزید کہا کہ شر پسندی کی آڑ میں یہ جو کچھ کر رہے ہیں ہمیں سب معلوم ہے ہم انہیں کسی صورت قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ہمارے پاس تمام رپورٹس موجود ہیں یہ لوگ فساد ڈالنا چاہتے ہیں تو ہم بھی سختی سے نمٹیں گے کسی سیاسی جماعت کو اسلحہ لے کر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں انہوں نے مزید کہا کہ پرویز خٹک صاحب بھی اسلام آباد پر یلغار کرنے ائے تھے اس وقت کے وزیراعلی پرویز خٹک کو اٹک کا پل پار نہیں کرنے دیا گیا تھا گنڈاپور کو جلسے میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی اس لیے اٹک کا پل کراس کر گئے ہمیں حیرت عدالتوں پر ہے جو انہیں احتجاج کرنے کا حق دینے کا کہتی ہیں
وزیر اطلاعت پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا علی امین گنڈا پور جلسے میں اسلحہ سے پوری طرح لیس ہو کر آ رہا ہے اور یہ ویڈیو بھی ہمارے پاس موجود ہے ۔انہوں نے مزید کہا احتجاج اس طرح سے ہوتا ہے جس طرح اپوزیشن کر نے جا رہی ہے ؟سرکار کے پیسوں سے کرنیں لے کر احتجاج میں لے آئے ہیں ۔اپوزیشن کی طرف سے کہا گیا کہ 144 کی پرواہ نہیں ہے دفع 804 لگ گئی ہے تو جناب یہ وہی دفع804 ہے جو اپ کے جوتوں پر لکھی ہوئی تھی ،کبھی آپ دفع 804 کو ماتھے پہ لکھ لیتے ہو کبھی جوتوں پہ لکھ لیتے ہو پہلے پتہ لگاؤ اس دفع کے ساتھ کرنا کیا ہے۔میں بڑا کیٹیگوریکلی کہتی ہوں کہ ان کا کام پاکستان کے حالات کو خراب کرنا ہے، ان کو لاشیں چاہیں اور یہ ان لاشوں کو کیش کرانا چاہتے ہیں ،جو کہ ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ لاشوں پر سیاست کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے اور یہ ہر وقت لاشوں کی تلاش میں رہتے ہیں
گیریژن سٹی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، میٹرو بس سروس معطل کردی گئی ہے اور لیاقت باغ جانے والی سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں۔ موبائل سروس معطل کر دی گئی۔ کچھ ایم 2 کے اخراج کو بند کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی میں ٹی چوک، 26 نمبر چونگی، فیض آباد، مندرا، چکوال موڑ اور جی ٹی روڈ سمیت متعدد سڑکیں بند ہیں۔ علاوہ ازیں پارک روڈ، کلمہ چوک، ڈھوک سیداں روڈ، ٹینچ باٹا، منڈی موڑ اور فورتھ ایونیو کو بھی بند کردیا گیا ہے۔