news

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی، نئے وزیر دفاع

Published

on

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل علی یکم اکتوبر سے ملک کے 33 ویں سیکریٹری دفاع کا عہدہ سنبھالیں گے۔اس وقت جنرل ہیڈ کوارٹرز میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر تعینات لیفٹیننٹ جنرل علی آئندہ چند روز میں فعال فوجی سروس سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں 31 دسمبر 2026 تک دو سال اور تین ماہ کی مدت کے لیے کنٹریکٹ پر دوبارہ ملازمت دی جا رہی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی کا تعلق آرٹلری رجمنٹ سے ہے۔وہ دسمبر ٢٠٢٢ سے کیو ایم جی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس سے قبل وہ نومبر 2020 میں تھری اسٹار جنرل کی حیثیت سے ترقی پانے کے بعد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version