Health

غیر محفوظ طبی طریقوں کے باعث 25 ادارے سیل: اسلام آباد

Published

on

اسلام آباد میں ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر میں صحت کی دیکھ بھال کے 25 اداروں کو غیر محفوظ طبی طریقوں کی وجہ سے سیل کر دیا جو خون سے پیدا ہونے والے انفیکشن جیسے ہیپاٹائٹس بی سی اور ایچ ائی وی کے ساتھ ساتھ اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کے پھیلاؤ میں معاون تھےحکام کے مطابق نا اہل نا تجربہ کار غیر تربیت یافتہ عملے کے استعمال شدہ سرنجوں کو دوبارہ استعمال کرنے اور انفیکشن کی روک تھام کے مناسب طریقے استعمال نہ کرنے کے باعث بیماریوں کے پھیلاؤ میں معاون ہوئےاسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ان بہت سے غیر رجسٹر اداروں کے باعث صحت عامہ کو سنگین خطرات لاحق تھے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ان کو کلینکس کی طرف سے اینٹی بائیوٹکس خاص طور پر کاربا پینم ایک اینٹی بائوٹک جو نازک کیسز کے لیے مخصوص ہے کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیااینٹی بائیوٹکس اور لائیو سٹاک سٹیرائڈز کا غلط استعمال پاکستان میں اے ایم ار کو تیز کر رہا ہے جبکہ ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی جیسے انفیکشن کو بھی پھیلا رہا ہے ڈاکٹر سعید نے صحت عامہ کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت پر ضرور دیا یہ بتاتے ہوئے کہ بہت سے لوگ اس وجہ سے بے وقوف بن جاتے ہیں کہ وہ مناسب دیکھ بھال کے متحمل نہیں ہوتے انہوں نے ریگولیٹڈ اور سستی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو بہتر بنا کر روک تھام پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا جس سے اس وقت مزاحم انفیکشن کے علاج پر ہونے والے اخراجات کو بچایا جا سکتا ہے 25 طبی سہولیات کے اداروں کو سیل کرنے کے ساتھ ائی ایچ ار اے نے 13 دیگر کو بھی ضابطوں کی عدم تعمیل پر معطل کر دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version