news

یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 13 فیصد کااضافہ

Published

on

یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 13 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.531 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مالی سا ل2023 کے مقابلہ میں 13 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سا ل 2023 میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.134 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ جون 2024 میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 330 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جون میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 279 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ مئی کے مقابلہ میں جون میں یورپی یونین سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 3 فیصد کی کمی ہوئی۔ مئی میں یورپی یونین سے ترسیلات زر کا حجم 340 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو جون میں کم ہو کر 330 ملین ڈالر ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version