news
وفاقی حکومت نے مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجویز تیار کر لی
وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار کر لی ہیںحکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے وزارت صنعت و پیداوار کے ادارے کراچی ٹولز ڈائز اینڈ مولڈ سینٹر اور نیشنل پپروڈیکٹوٹی آرگنائزیشن سمیت دیگر اداروں کو بند کرنے کی نشاندہی کی گئی ہےحکومت کا حجم اور اخراجات کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر کام کیا جا رہا ہے جس میں اداروں کو بند کرنا نجکاری اور ضم کرنے سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے ادارے کراچی ٹولز ڈائس اینڈ مولڈ سینٹر اور نیشنل پروڈیکٹوٹی آرگنائزیشن بند کرنے کی تجویز ہےپاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنٹ سینٹر اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈیویلپمنٹ کمپنی کو بھی بند کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں دوسری جانب بیوٹی سٹورز کارپوریشن کی نجکاری کرنے یا اسے ختم کرنے کے متعلق دونوں آپشنز زیر غور ہیںذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن اور نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کو بند کرنے کے لیے ٹاسک وزرات صنعت پیداوار کو دے رکھا ہے یہ تجاویز پہلے وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی بعد ازاں وزیراعظم کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ ان تجاویز کی منظوری دے گی وزیر خزانہ کی سربراہی میں رائٹ سائزنگ کمیٹی حکومت کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد انتظامی ڈھانچے کا حجم کم کرنا ہے