news
کچرے کے ڈھیر میں دھماکہ ، دس سالہ بچہ جان بحق
پشاور کے علاقے خزانہ میں کچرے کے ڈھیر میں دھماکے کے باعث 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا
دھماکہ ہوتے ہی پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس اہلکار فورا ہی موقع پر پہنچ گئے
دھماکہ کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزیبل یونٹ کی ٹیم بھی دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے دھماکے کی نوعیت شواہد اور دیگر معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں