news

بجلی کے 17 میں سے 7 پراجیکٹس مکمل

Published

on

مشیر خزانہ خیبر پختون خواہ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختون خواہ نے17 میں سے سات بجلی کے پروجیکٹ مکمل کر لیےہیں
مشین خزانہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بجلی ٹرانسمیشن لائن اور ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
خواجہ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کی اپنی بجلی 2028 تک تقریبا 800 میگا واٹ ہو جائے گی ۔ٹرانسمیشن لائن پر بھی کام جاری ہے ،ہمیں ریگولیٹری اتھارٹی کی بھی ضرورت ہوگی نیز ہم ٹرانسمیشن لائن میں سرمایہ کاری کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو بھی دعوت دے رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ سندھ نے ریگولیٹری اتھارٹی بنا لی ہے لیکن اس پر آبھی کام شروع نہیں کیا ۔خیبر پختون خواہ ملک میں سب سے سستی بجلی بناتا ہے جبکہ خیبر پختون خواہ کی عوام کا کہنا ہے کہ سب سے سستی بجلی بنانے کے باوجود انہیں سب سے مہنگی بجلی ملتی ہے انہیں یہ سزا کیوں دی جا رہی ہے؟
مشیر خزانہ خیبر پختون خواہ نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی قیمت 70 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے جبکہ ہم سات روپے فی یونٹ بجلی بناتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version