news
جماعت اسلامی کا دھرناچوتھے روز بھی جاری
جماعت اسلامی کا راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف دھرنا چوتھے دن میں داخل ہو گیا ہے۔ دھرنے میں بڑی تعداد میں کارکنان شامل ہیں، اور رات کو بھی وہ لیاقت باغ میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
جماعت اسلامی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ حکومت نے تمام گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا اور ہڑتال کا آپشن بھی موجود ہے۔